اسلام آباد
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران امریکا اور اسرائیل نے فنڈنگ کی ۔ ٹرمپ نے پرامن مظاہرین کو مشعل ہونے پر ابھارا ۔امریکا نے خطے میں بھاری طاقت جمع کرلی ہے، ہم بھی جواب دینے کیلئے تیار ہیں
ایرانی سفیر نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے بیرونی مداخلت کو شکست دی، امریکا اور اسرائیل نے پرامن مظاہرین کو پرتشدد ہونے پر ابھرا اور فنڈنگ کی، اسرائیل صدر نیتن یاہو نےبیان دیا کہ وہ ایرانی عوام کو سپورٹ کریں گے، امریکا مظاہروں کے دوران بھی ایران میں مداخلت چاہتا تھا۔ صدر ٹرمپ نے بھی پرامن مظاہرین کو بھڑکانے کے بیانات دیئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران 305 ایمبولینسز، 24 گیس اسٹیشن ، 700 اسٹورز، 300 پرائیویٹ گھر اور 750 بینک تباہ ہوئے،414 سرکاری املاک ، 749 پولیس اسٹیشن ، 2 چرچ، 253 یس اسٹیشنز جبکہ 3117 اموات ہوئیں2427 سیکیورٹی فورسز اور سویلین اموات ہوئیں، ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اب بھی امریکہ نے اس خطے میں بھاری طاقت جمع کر لی ہےامریکہ نے ایران کی جانب پیش قدمی کی تو ایران بھی جواب دے گا