بیرسٹر سلطان کی نمازہ جنازہ
میر پور ۔۔۔
ہم چھوڑ چلے اس محفل کو کبھی یاد آئے تو مت رونا ، بیرسٹر سلطان منوں مٹی تلے سوگئے۔۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھورنے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
https://www.facebook.com/share/v/1EAsPCwBsK/
نماز جنازہ میں قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سابق وزرائے اعظم ، وزرائے حکومت ، ممبران اسمبلی ، سیاسی جماعتوں کے سربراہان ، جج صاحبان ، اعلی سول و عسکری حکام ، سول سوسائٹی کے افراد کے علاؤہ ممتاز سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔
ممتاز کشمیری رہنماء و صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ آبائی شہر میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔مرحوم کا جسد خاکی گن کیرج پر جنازہ گاہ لایا گیا۔پاک فوج اورآزاد جموں کشمیر پولیس کی چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ صدر ریاست کی نماز جنازہ منظور نظر آستانہ عالیہ گلہار شریف قاضی محمد رفیق صاحب ذید شرفہ نے پڑھائی۔
نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس سے دوران خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عالمی سطح پر کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر تھے جن کی تحریک آزادئ جموں کشمیر اور آزاد جموں کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات رہیں، اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر بطور کشمیری نمائندہ جاندار آواز اٹھائی، ریاستی تعمیر وترقی کے بیرسٹر سلطان محمود کا کردار ناقابل فراموش ہے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا، مرحوم کی ریاست کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کی گرانقدر سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آبائی علاقےکھڑی شریف چیچیاں میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔