اسلام آباد ۔۔
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام صدر اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمود احمد ساغر نے آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چودھری کی طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہم چھوڑ چلے اس محفل کو کبھی یاد آئے تو مت رونا ، بیرسٹر سلطان منوں مٹی تلے سوگئے
اپنے تعزیتی پیغام میں محمود احمد ساغر نے مرحوم کے انتقال کو دونوں اطراف کے کشمیریوں کیلئے ایک بڑانقصان قرار دیا۔مرحوم رہنما کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار سیاستدان تھے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مضبوط حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹرچودھری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جنت میں اعلی مقام عطا اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔