
اسلام آباد۔۔۔
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ و سینئر سیاستدان مفتاح اسماعیل نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورت کو لیکر بڑی بات کہہ دی ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اپنا صوبہ بنایا ، پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر کو اپنے مستقل صوبہ بنانے پر غور کرے ۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام روبرومیں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کو اتنا ہی یقین ہے تو دونوں کشمیروں کو ریفرنڈم کرانا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ کون کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے کشمیر کو آئینی صوبہ بنانے کے بجائے اسے انتظامی صوبہ بنا رکھا ہے۔ آزاد کشمیر مشترکہ مفادات کی کونسل کا حصہ ہے نہ ہی دیگر قومی کمیٹیوں کا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری بھی پاکستانی ہیں۔ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اپنا صوبہ بنایا ہے تو پاکستان کو بھی اس قسم کے اقدامات پر غور کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق انہیں فنڈز فراہم کرتا ہے لیکن صوبوں میں مصنوعات کی تقسیم میں حصہ نہیں لیتا۔