جا ،۔۔ ہم نہیں کھیلیں گے
اسلام آباد
بنگہ دیش کیخلاف آئی سی سی اور بھارت کا غیرمنصفانہ رویہ ۔۔۔ پاکستان نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا ۔۔۔۔ حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2026 میں شرکت کی منظوری دے دی تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی ۔۔۔
پاکستان نے تمام تر تحفظات کے باوجود ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کردیا، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://x.com/GovtofPakistan/status/2017968101279883290
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج اہم ملاقات کی، جس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرےگی تاہم بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلا جائےگا۔واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔