
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ آپریشن میں پاک فوج کا میجر بابر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا جہاں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جن س اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔
آپریشن کے دوران میجر بابر بہادری لڑتے ہوئے شہید
ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہے۔ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں