
اسلام آباد
نیا مالیاتی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان کے سیاستدان بھی جاگ گئے ۔ جماعت اسلامی نے دبئی پراپرٹی لیکس میں پاکستانیوں کے نام سامنے آنے پر سپریم سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے نے کہا کہ نئے مالیاتی اسکینڈل میں 400 ارب ڈالر کی پراپرٹیز کا انکشاف ہوا ہے،17 ہزار پاکستانیوں نے بھی 23 ہزار سے زائد جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا ان پاکستانیوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ، فیصل واوڈا، شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ، حسین نواز اور آصف زرداری کے تینوں بچوں کے نام بھی شامل ہیں۔
دبئی لیکس میں پاکستان جائیدادیں خریدنے میں دوسرے نمبر پر ہیں، یہ ہمارے حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ ہے، اس میں سیاست دان، جرنیل، ججز اور بیوروکریٹس سب شامل ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، ہم چند ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لیتے ہیں اور بدترین غلامی کرتے ہیں