
سری نگر ۔۔۔۔
شمالی کشمیر کے علاقہ ہند وارہ سے تعلق رکھنے متینا راجپوت نے ویلیکم ٹو کشمیر میں مرکزی کردار ادا کرکے بھارت کی فلم انڈسٹری میں ڈیبو کرلیا۔ گلابی رنگت والی اس دوشیزہ نے جہاں اپنے جاندار رول سے بالی ووڈ کو متاثر کیا وہیں اپنے شکل و صورت سے بھی ان کو فلموں میں کام کرنے کی آفرز آنے لگیں ۔
ہندوارہ کے گاوں راج پورہ کی متینا راجپوت اس سے پہلے میوزک ویڈیوز میں کام کرچکی ۔ متینانے اپنےکیرئیر کا آغاز سلمان علی کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کیا جس کو خاصی پذیرائی ملی ۔
فلم ۔۔ویلکم ٹو کشمیر ۔۔ میں مین رول ادا کرنے کے بعد نوجوان کشمیراداکارہ کو دیگر فلموں اور ویڈیوز میں آفر آئی ہیں ۔
وہ کہتی کہ کشمیر کلچرسے بہت پیار کرتی ہوں اور ویلکم ٹو کشمیر میں کام کرنے سے مجھے اپنی تقافت کو مزید جاننے کا موقع ملا ہے
متینا کہتی ہے کہ ویلکم ٹو کشمیر میں ان کا رول ایک متحرک اور بہادر لڑکی کی طرف گھومتا ہے جو دیگر لڑکیوں کو معاشرے میں درپیش مسائل اور ان کے حل سے آگاہ کرتی ہے ۔