
*ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی تحریک انصاف کو ایک مقدمے میں بری کردیا…
بانی پی ٹی آئی کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی. عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے بری کردیا
*شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر عدالت نے بریت کی درخواست منظور کر لی*
بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے سنایا
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف اور مرزا عاصم بیگ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے
بانی پی ٹی آئی کے خلاف آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 2022 میں درج کیا گیا تھا