
smart
.. اسلام آباد…. مقصود منتظر
اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے زیر انتظام کشمیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے وائس چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کا جینا مشکل کردیا گیاہمیں مقبوضہ کشمیر میں اپنے اہلیخانہ کے ساتھ رابطہ کرنے میں مشکلات ہیں

انہوں نے کہا کہ فیملی سے اگر بات کی جائے تو خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے5 اگست کے بعد تمام ذمہ داری آزاد کشمیر حکومت پر عائد ہوتی ہےآزاد کشمیر کی حکومت اور عوام نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے آواز بلند کرنی ہے
الطاف بٹ نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری بھارت کیخلاف آواز بلند کررہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زمین ہتھیا رہا ہےبھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے
جن اوورسیز کشمیریوں کے پاسپورٹ کینسل کیے گئےپاکستان ان کے پاسپورٹ جاری کرے
الطاف بٹ نے پاک فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر تاخیر نہ کرے یہ جنگ لڑنی آج اگر نہیں لڑتے تو کل پانی کے معاملے پع جنگ ہر حال میں لڑنا پڑے گی..
پاکستان کا یہ اقدام بھارت کے منہ پر تمانچہ ہوگا