
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کل پیسکو دفتر کا انتظام سنبھالنے کی وارننگ دے دی۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ آج رات تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو کل پیسکو کا انتظام سنبھالونگا،وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کو پیغام دے رہا ہوں،متعدد بار بجلی کیلوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہاہے،وزیر اعلی کے پی
آپ سے شرافت کی زبان استعمال کریں ہمیں کمزور سمجھتے ہیں، پیسکوچیف اگر کے پی میں رہے گا تو میرے شیڈول کے مطابق چلے گا، جہاں 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں 5 سے 6 گھنٹے کا ریلیف دیں،جہاں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں 12 گھنٹے کریں،آپ جسے چوری کہہ رہے ہیں وہ پیسے کٹوتی کرواور میرا حق دو،یہ وارننگ میری نہیں میری ٹائم لائن ہے،مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد صوبے کیساتھ زیادتی کر رہے ہیں،رات تک شیڈول تبدیل کریں ورنہ سارے گریڈ ٹیک اوور کرونگا۔