
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم میں وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت آج ہو رہی ہے ۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے ۔۔۔بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر ساڑھے 11 بجے کرے گا۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔