
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی مزید 2 مقدمات میں بھی ضمانت منظور کر لی گئی۔ راولپنڈی پولیس نے ان کیخلاف نو مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات درج کر رکھے تھے
علی امین گنڈا پور کی ضمانت آرمی میوزیم اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمات میں منظور کی گئی ان کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائنز اور نیو ٹاون میں درج ہیں، درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا گزشتہ روز عدالت پیش ہوئے تھے تاہم ان مقدمات میں پراسکیوشن کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کی تھی اور انہیں آج ہرصورت اپنے دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی تھی۔