
اسلام آباد ۔۔
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے بلآخر حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے،گزشتہ روز ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا کہ انہیں رہا کیا جائے،عدت نکاح کیس میں پراسیکیوٹر باہر چلے گئے ہیں یہ بریت کا کیس ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی جلدرہا ہوں گے،
فیصل جاوید نے کہا سائفر کیس بھی ایک سے دو سماعتوں میں ختم ہو جانا چاہیے،بانی چیئرمین کو فزیکلی یہاں آنے دینا چاہیے تھا،اس کیس کی پچھلی سماعت براہ راست نشر کی جانی چاہیے،
انہوں نے کہا کہ اس قوم کی خوشی ہے جب کوئی خوشی ملتی ہے کہ معاشرہ اوپر جاتا ہے۔
ہمارا لیڈر بند ہے، انتخابی نشان بند تھا،ہمیشہ امیدوار ووٹر کو ڈھونڈتے تھے ہمارے ووٹر نے اپنے امیدواروں کو ڈھونڈا