
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں نان روٹی کی نئی قیمتوں کے تعین کے بعد دائر درخواست واپس کردی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شہر کے اربن ایریا میں روٹی 18 روپے اور نان 22 روپے مقرر کردی گئی ہے ۔ رورل ایریا میں روٹی 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی
ضلع انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئیند ہے،
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ اب ہمارے خلاف پریس کانفرنس ہو رہی ہیں کہ ہم نان روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں ،
متفقہ قیمتوں کے بعد نان بھائی ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست واپس لے لی گئی۔عدالت نے نان بھائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے نان بھائی ایسوسی ایشن کے سیل کیے گئے تندور بھی ڈی سیل کرنے کا حکم بھی دے دیا