
آزاد کشمیر کی عوامی تحریک کامیاب ہوگئی کیا اب اس کہانی پر فل سٹاپ لگ گیا ؟
نہیں !
بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایک سال پہلے شروع ہونے والی عوامی تحریک جو 13 مئی 2024 کو مطالبات کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہوئی یوں تحریک چند قربانیاں کی نتیجے میں ایک کامیاب تحریک ثابت ہوئی اور بظاہر کہانی پر فل سٹاپ لگ گیا۔
لیکن رکیے ابھی کہانی ختم نہیں ہوئی ماضی گواہ تاریخ کے پنے گواہی دیتے ہیں تحریکیں ہمیشہ وسیع تر قربانیوں کی داستانیں رقم کرتی ہیں اور تحریکوں کے اثرات بہت دیر تک محسوس ہوتے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ مذکورہ تحریک چند قربانیوں کے ساتھ کامیاب ہو اور اس کے اثرات نہ ہوں؟
اس لیے ذہنی طور پر تیار رہیں پانی بجلی تو سستی لے لی ہے لیکن قیمت کسی اور مد میں ادا کرنی ہوگی انتظار کریں جب آپ کی تحریک کا اثر پنجاب اور پاکستان کے دیگر صوبوں پر پڑیگا اور وہاں سے آوازیں اٹھنا شروع ہونگی پھر ان آوازوں کو اگر کسی نے یکجا کرنے کی ٹھان لی تو قیمت آپ کو ادا کرنی ہوگی ۔۔
اب تک کی خبروں کے مطابق ابتدائی بنیادوں پر تحریک کی کامیابی کا اثر ذائل کرنے کے لیے کچھ ان آوازوں کو خاموش کیا جائے گا جن پر تحریک کے دوران بھی شرپسند کا ٹیگ لگا تھا اور اس رگڑے میں پھر آہستہ آہستہ بہت سے اہم کردار آتے جائیں گے اور یوں آپ آٹا بجلی کے سستا ہونے کی خوشی بھول جائیں گے اور یا تو کچھ آوازوں کو ڈھونڈنے کی تگ و دو میں ہونگے یا الفاتحہ کا ورد کرتے ہونگے ۔۔