
اسلام آباد ۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک انتشاری ٹولہ جو اپنے اپکو ایک سیاسی جماعت کہتا وہ ایک بار پھر سازش کرنے میں مصروف ہے۔ وہ ایک بار پھر ملک میں اس سازش میں لگے ہوئے ہیں کہ ملک معاشی طور ٹھیک نہ ہو۔ کوئ جماعت کا ورکر کیسے یہ بات کر سکتا ہے اپنے لیڈر کے حوالےسے کہ بانی ہی ٹی آئی نہیں تو ملک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دو بیانات کا جائزہ لیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کہتا ہے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو میں پیسکو پر قبضہ کرلوںنگا ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا بجلی چوری کی روک تھام کریں۔ انکا دوسرا بیان سنیے وہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کا داخلہ بند ہے۔ وزیراعظم صاحب اگر اعلان کریں تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں داخل تک نھی ہو سکتے ۔