
اسرائیل نے مختلف محازوں پر لڑائی تو شروع کر لی لیکن جنگ میں انہیں فوج سٹرنتھ میں کافی کمی کا سامنا ہے ۔ اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کو کئی دہائیوں بعد ہلاکتوں اور فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔اس مسلے کو قابو کرنے کے لیے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو فوج میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے ۔ فوجیوں کی کمی سے متعلق متنازعہ بل پیش کرنے کا فیصلے کے منصوبے نے قدامت پسند یہودیوں کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔ واضع رہے کہ قدامت پسند یہودی حردیم اسرائیل کی آبادی کا 13 فیصد ہیں، ایک اندازے کے مطابق حردیم کی آبادی اگلے دس سال میں اسرائیل کی آبادی کا 20 فیصد ہوجائے گی۔ویسے بھی اسرائیل کے ہر شہری کو کم از کم دو سال فوج کی ٹریننگ اور ڈیوٹی سرانجام دینا ہوتی ہے ۔ مرد 32 ماہ اور خواتین 24 ماہ کی فوجی ڈیوٹی کرتے ہیں تاہم اسرائیلی حردیم آبادی فوج میں شمولیت سے انکار کرتی رہی ہے۔