
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد میں غیر قانونی سوسائٹیز کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔۔۔۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا جس کے مطابق اسلام اباد میں 18 آپریٹو سوسائٹیز رجسٹر ہیں اور کام کر رہی ہیں ۔18 میں سے 12آپریٹو سوسائٹیز غیر قانونی ہیں۔ وہ سوسائٹیاں جن کے پاس کوئی منظور شدی لے آؤٹ پلان نہ ہو پر نئی ممبر شپ نئی الاٹمنٹ انتقال اور پلاٹوں کے انتقال پر پابندی عائد کر دی گئی۔