
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی جبکہ آج رات سے 19 مئی کے دوران اسلام آباد مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آج رات سے 19 مئی کے دوران اسلام آباد مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے جبکہ 21 سے 27 مئی کے دوران اسلام آباد خیبر پختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی شام سے 19 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے