
پڑوسی ملک اتر پردیش میں خاتون ٹیچر تھی یا جن یہ پتا نہیں لیکن ،ملزمہ جعل سازی کے ذریعے پندرہ سکولوں میں ایک ہی وقت میں نوکری کرنے اور تنخواہ لیتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق انامیکا شکلا کو محکمہ پرائمری تعلیم نے نوٹس بھیجا تھا لیکن وہ اس نوٹس کا جواب دینے کی بجائے استعفیٰ دینے کے لیے گئیں جہاں انھیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔ بیسک ایجوکیشن آفیسر کاس گنج کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے انامیکا شکالا کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ان پر دو درجن سے زیادہ جگہ پر ایک ساتھ نوکری کرنے اور اور ایک سال میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی تنخواہ حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔