
سابق رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ، ممبر پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی اور ایم پی اے شازیہ رضوان کی لیگی عہدداران سے ملاقات ہوئی ۔علاقے کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور ٹورازم کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی ۔۔۔کوٹلی ستیاں میں جاری اسٹریٹ لائٹس کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا گیا۔ٹی ایچ کیو اسپتال کے عملے نے بلال یامین ستی نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا ۔حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی۔ مریضوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ مریم نواز شریف کا "صحت ان کی دہلیز پہ” جلد کوٹلی ستیاں میں پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔۔ بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور طالبات سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں ۔