
کرغزستان میں مقامی اور مصری طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد،پاکستانی طلبہ کی مشکلات بھی بڑھ گئیں
بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ہے پاکستانی طلبہ بھی ہنگاموں کی زد میں آگئے
مشتعل کرغز طلبہ نےپاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے…
دفتر خارجہ نے صورتحال ردعمل میں کہا ہے کہ مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پیدا صورتحال میں پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پلیٹ فارم پر کرغستان میں متعین پاکستانی سفیر کی پوسٹ شیئر کردی گئی
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفیر اور ہماری ٹیم کیلئے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،
پاکستان کے سفیر حسن علی نےپاکستانی طلبہ کو حالات معمول پر آنے تک گھروں پر رہنے کا مشورہ دیا
انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہے، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں،
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کرلیا.
وزیرِ اعظم نے کرغیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کردی
وزیرِ اعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت بھی جردی