
پچھلے کچھ دنوں سے رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق کی اپنی ہی لیڈرشپ کے خلاف بیان بازی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔۔۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں لیڈران کو حکومت میں شامل کیا جائے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قدم وزیر اعظم نے ان دونوں شخصیات کا منہ بند کرنے کے لیے کیا ہے ۔ وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔