
چیف جسٹس کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی چھ رکنی بنچ کا حصہ ہونگے، نئے بنچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحیحی آفریدی شامل نہیں ہونگے۔ جسٹس یحیحی آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بنچ سے الگ کر لیا تھا۔ جسٹس یحیحی آفریدی کے علاوہ گزشتہ بنچ کے تمام ارکان نئے بنچ کا بھی حصہ ہونگے