
ڈی چوک میں رات گئے سوئے ہوئے احتجاجی مظاہرین پر کارچڑھانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے، کار سوار کا نام بلال فیصل ہے اور پاک آرمی کا افسر ہے۔۔ بلال فیصل وزیرستان میں تعینات ہے۔ اسلام آباد پولیس نے کار سوار کو پاک آرمی کے حوالے کر دیا۔۔۔۔زرائع کے مطابق بلال فیصل کے خلاف مزید کارروائی ملٹری پولیس کرے گی۔ بلال فیصل کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلایا جائے گا۔واضع رہے کہ حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔ ملزم بلال فیصل کے خلاف اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔۔۔