
اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا۔اضافے کے ساتھ پولیس کا میڈیکل الاونس 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 5 لاکھ ہو گیا۔۔۔۔ علاج معالجے کی رقم ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ۔ ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے۔جاری نوٹفکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری کمیٹی کے ممبرمقرر کیے گئے ، متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔۔۔