
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں کمیٹی فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی ۔ ذمہ داران کا تعین بھی کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بڑے فیصلے بھی کر لیے گئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت میں گندم درآمد کرنے سے متعلق اسکینڈل میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو گئی۔ سرپلس گندم امپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد ۔ فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم۔ ڈائریکٹر سہیل اور ڈائریکٹر فوڈ سیکیورٹی پنجاب امتیاز گوپانگ کو معطل کردیا گیا ہے۔ سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ سرپلس گندم امپورٹ سے ملک میں گندم کی مارکیٹ کریش کر گئی۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے سامنے آنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے کمیٹی سے رپورٹ مانگی تھی۔۔۔۔