
اسلام آباد…
معروف خواجہ سرا نایاب علی نےپی ٹی آئی رہنما روف حسن پر آج ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے.
نایاب علی نے ٹویٹ میں کہا کہ رؤف حسن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی پر زور مذمت کرتی ہوں۔ ایسے عناصر کا ہماری خواجہ سرا کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا ہماری کمیونٹی اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے افراد چاہے ان کا تعلق کسی بھی جنس سے ہو، اگر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔