
کرکٹ میں بڑے بڑے اپ سیٹ ہوتے ہیں اور کل بھی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، امریکا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہوسٹن کے پریری ویو کرکٹ کمپلیکس میں ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کے اوپنرز لٹن داس 14، سومیا سرکار 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید 58 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، محمد ریاض نے 31، نجم حسین نے 3 اور شکیب الحسن 6 رنز ہی بنا پائے، جیکر علی 9 بنا پر ناٹ آؤٹ رہے، یوں تمام ٹیم 20 اوورز میں 153 بنا سکی۔
امریکا کی جانب سے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے سٹیون ٹیلر نے 3 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سورو نٹوالکر، علی خان اور جسدیب سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، کورے اینڈرسن اور ہرمیت سنگھ کوئی وکٹ نہ لے پائے۔
ہدف کے تعاقب میں امریکن اوپنرز سٹیون ٹیلر اور مونک پٹیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد مونک پٹیل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے اندریس گوس نے سٹیون کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کو جیت کے ٹریک پر ڈال دیا۔