
اسلام آباد۔۔۔
وفاقی حکومت نے امریکا میں واقع روز ویلٹ ہوٹل اور داسو منصوبے میں جاں بحق چینی باشندوں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
روز ویلٹ ہوٹل کے اخراجات کیلئے 8 ملین ڈالرز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پینشن فنڈز کیلئے مختص رقم سے بچ جانے والے 8 ملین ڈالرز دیگر اخراجات کی مد میں جاری کیے جائیں گے ۔ روز ویلٹ انتظامیہ پینشن فنڈز کے 10 ملین ڈالرز پہلے ہی خرچ کرچکی ہے ۔ سنہ دوہزار بیس میں روز ویلٹ ہوٹل کی بندش کے بعد اب تک نیشنل بینک سے 150 ملین ڈالرز قرض لیا جاچکا
شہباز حکومت نے داسو حملے میں جاں بحق چینی باشدنوں کو 25 لاکھ ڈالرز کا مالی پیکج دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ کو یہ رقم بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے دی جائیگی۔ وزارت آبی وسائل اور وزارت ہوابازی کی سمری پر ای سی سی آج حتمی منظوری دیگی