
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار623 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔بجلی کی طلب 25 ہزار 800 میگاواٹ ہے۔۔ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 177 میگاواٹ ہے۔۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 650 میگاواٹ ہے۔۔ونڈ پاور پلانٹس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے197۔۔بگاس سے 138۔اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔