
نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں جاری جاری ۔ کوئی بچ نہیں سکے گا۔ اب تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔ ایف بی آر نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں۔ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ حکومت کا ہے جس پر ٹیلی فون کمپنیوں کو ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ جمع نہ کروانے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر میں ریکارڈ کی فزیکلی انسپکشن شروع کر دی ۔ تعاون نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر جرمانے عائد کر کے پراسیکیوشن شروع کی جائے گی۔ حکام کے مطابق ایف بی آر آرڈرز میں تین ٹیلی کام کمپنیوں کے پرنسپل افسران سے کہا گیا کہ انھوں نے تاحال رپورٹ جمع نہیں کروائی۔ جبکہ چوتھی ٹیلی کام کمپنی نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلۓ پرعزم ہونے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ اجلاس میں ایف بی آر نے سمز بند کرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا ہے۔