
کہتےہیں
"نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
پاکستانی کرنسی نوت پر چار چھوٹی چھوٹی ستریں لکھی گئی ہیں ،لیکن اگر کبھی آپ نے غور سے پڑھا ہو تو اس میں چھ بڑی غلطیاں ہیں ۔
پہلی غلطی "بینک نہیں لفظ بنک ہوتا ہے
دوسری غلطی”روپیہ نہیں روپے ہوتا ہے جب ایک سے زیادہ کا صیغہ ہو تو امالہ کا اصول اپنایا جاتا ہے ،جیسے ایک روپیہ دو روپے
تیسری اور بڑی غلطی "حامل ہذا کی بجائے حامل نوٹ ہذا ہونا چاہیے
چوتھی غلطی؛ مطالبہ نہیں مطالبے پر اد کرے گا۔ وہی کہ لفظ مطالبہ کی ہ امالہ ہو کر ے
پانچویں غلطی کی بات کریں تو” کریگا” نہیں کرے گا ہوتا ہے ،لیکن یہ کوئی بڑی غلطی نہیں
چھٹی غلطی "حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا” بجائے اس کے حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری ہوا ہونا چاہیے