
انفورسمنٹ کی نفری پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پہنچی اور سیکریٹریٹ کے گرد لگی باڑ کو اکھاڑ دیا گیا ۔اس ضمن میں سی ڈی اے کی جانب سے ایک بیان بھی سامنے آیا ہے کہ سیکٹر G-8/4 میں سیاسی جماعت کی طرف ایک پلاٹ پر قائم کی گئ تجاوزات اور غیرقا نونی تعمیرات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مزکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے۔ اراضی پر قبضہ کر کے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئ ہیں، مذکورہ پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اضافی منزل بھی تعمیر کی گئ تھی۔ مذکورہ پلاٹ مالک کو متعدد بار خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹسسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔