
ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔ کاشف نوید
ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرین سیلاب کا سروے کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی کو ڈرائیور اور ایک اہلکار سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
گزشتہ روز تحصیل کلاچی میں متاثرین سیلاب کا سروے کرکے ان کے متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے سروے کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم ”بیسٹ“ کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے کوٹ عیسیٰ کے علاقہ میں ڈرائیور اور ایک اہلکار سمیت اغوا کر لیا۔
اغوائیگی کے بعد اغوا کاروں نے گاڑی میں سوار دوسرے مقامی اہلکار کو راستے میں اتار دیا جبکہ پولیس نے ایک آپریشن کے دوران ڈرائیور اور گاڑی کو کلاچی کے پہاڑوں سے برآمد کر لیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس آپریشن کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔