
دنیا کے پہلے کمرشل جہازکو زمین سے خلائی اسٹیشن بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ سیرا اسپیس ڈریم چیزر ڈی سی 100 نامی پروں والے جہاز کو خلا میں بھیجا جائے گا۔
خلائی جہاز کے اپنے پہلے آئی ایس ایس مشن سے پہلے ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں اس کی حتمی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا
وسیع پیمانے پر جانچ کے بعد، خود کار، بغیر عملے کے خلائی جہاز جلد ہی سات ہزار آٹھ سو پاؤنڈ کا کارگو آئی ایس ایس کو فراہم کرے گا۔
ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کا حصہ، ڈریم چیزر اب زمین اورانٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے درمیان اہم سامان کو مؤثر طریقے سے منتقل کرے گا۔
اس جہاز میں ایڈوانس تھرسٹرز اور فکسڈ ونگز شامل ہیں، یہ جہاز ساڑے تین ہزار پاؤنڈ سامان کارگو کے ساتھ واپس آئے گا۔