
راولپنڈی ۔۔
راولپنڈی میں پولیس نے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مقدمہ کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاون میں درج کیا گیا۔ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا
ایف آئی آر کے مطابق بیرون ملک مقیم ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی،ملزم بیرون ملک بیٹھ کر سابق جج کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے، دو بھائی بھی معاونت کر رہے ہیں۔ ملزمان نے کرائے کے انتشار پسند حاصل کر رکھے ہیں،
ملزمان تخریب کاری کے ذریعے جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی، فیملی اور جائیداد کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،درخواست کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ، ڈی جی ایف آئی اے، آر پی او راولپنڈی سی پی او و دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیج دی گئی، متن مقدمہ