
موسلا دھار بارش کے باعث دریائے کابل میں سیلاب کا خطرہ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث دریائے کابل میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئ ہے ۔ شدید بارشوں کے باعث اگلے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے کابل میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ترجمان این ڈی ایم اے نے دریائے کابل کے اطراف میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث ڈسٹرکٹ چارسدہ نوشہرہ میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے