بھارت میں انڈین ٹائیگرز کے تحفظ کیلئے کافی عرصے سے آگاہی مہم جاری ہے. یہ مہم حکومتی سرپرستی میں چلائی جارہی ہے جس میں سرکاری اہلکاروں سمیت نامور سماجی اور بالی ووڈ کی شخصیات بھی شامل ہیں.
اس مہم کے بعد اگلا مرحلہ انتہائی دلچسپ ہے. حکومت نے نہ صرف ٹائیگرز کے مسکن یعنی اس جگہ کو محفوظ بناتے ہوئے اسے انسانوں کیلئے نو گو ایریا بنا دیا بلکہ اس جنگل سے گزرنے والی سڑک کا حلیہ ہی بدل دیا.
ٹریفک کیلئے استعمال ہونے والی سڑک کو اوور فلو بنادیا تاکہ ٹائیگر کے مسکن اور انسان کا براہ راست کوئی تعلق نہ رہ سکے یوں جنگل بھی آباد ہوگا اور ٹائیگرز کی نسل بھی پھلتی پھولتی رہے گی…
یہ تھا تصویر کا جیتا جاگتا اور چکما دھمکتا رخ..
اب ذرا تصویر کا مایوس کن اور تباہ کن بھی ملاحظہ فرمائیں…
بدقسمتی سے دوسرا رخ پاک دھرتی کا ہے جس میں جنگلی حیات کا کھلے عام قتل عام جاری ہے.
حال میں اس تباہی کا ایک منظر بلوچستان اور دوسرا آزاد کشمیر سے سامنے آیا ہے.. جہاں بے دردی سے دو تندووں کو قتل کردیا گیا.
دونوں دردناک واقعات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائر ہوچکی ہیں مگر مجال ہے سرکار ٹس سے مس ہو.. محکمے جنگلی حیات کے قتل عام پر خاموش ہیں… اور بے زبانوں کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں….