
سوہنی دھرتی کو دہشتگردی کے ناسور سے صاف کرنے کا مشن ۔۔ پاک فوج نے وطن دشمنوں پر زمین تنگ کردی۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا ۔۔ جس کے نتیجے میں پانچ دہشت وطن دشمنوں کو ہلاک کردیا گیا
شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیراورحولدارشفیق اللہ شہید ہوگئے۔ پچیس سالہ کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھا ۔ انہوں نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والدین اوربہن بھائی چھوڑے ۔ چھتیس سالہ حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی تھے۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔
دہشت گردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں ۔۔ گزشتہ ایک ماہ میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ ملا ہے۔ چودہ مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد جبکہ 29 اپریل کو ضلع خیبرمیں آپریشن کے دوران چار وطن دشمنوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔
24/25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلیجنس پرمبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔۔ جبکہ 22/23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلیجنس بنیاد پرآپریشن میں 3 دہشت گرد انجام تک پہنچے اور ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی تھی۔
6 اپریل کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا گیا۔