
وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ،، چالیس منٹ کی ملاقات میں وزیراعلی کے پی نے بانی پی ٹی آئی کو ایس آئی ایف سی اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا ۔۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے مختص روزنہ ہونے کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی ۔۔ ملاقات تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی ۔۔ وزیراعلی کے پی نے بانی پی ٹی آئی کو ایس آئی ایف سی اجلاس بارے آگاہ کیا ۔۔ملاقات میں پارٹی اورملکی سیاسی صورتحال بارے بھی بات چیت کی گئی ۔۔