
کرکٹ کے دیوانے تو دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں مگر جو جوش اور جنون پاکستان میں کرکٹ سے پیار کرنے والوں پہ پایا جاتا ہے شاید دنیا میں کہیں نہیں اب انتطار کی گھڑیاں ہوئی مختصر کیونکہ سجنے جا رہا ہے کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلا یعنی کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ۔
اب دلچسپ بات یہ ہے کہ دو روائتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے ایک طرف شاہینوں کی اونچی اُڑان کے چرچے تو وہیں دوسری طرف بھارتی سورماؤں کی تیاری بھی کچھ کم نہیں نا صرف دو پڑوسی ممالک بلکہ پوری دنیا کی نظریں پاک بھارت میچ پہ ہیں اسی دلچسپی ہو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی بھی دبنگ اعلان کرنے سے نہ رک سکا پاک بھارت ٹاکرے اور مداحوں کا خون گرمانے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ فین پارک بنانے کا اعلان کر دیا اب کرکٹ فین پارک کیا ہے ؟
جی تو آپکو بتاتے ہیں کہ کرکٹ فین پارک سے مراد بڑی اسکرین پہ شائقین کو براہ راست میچ دیکھنا ہے جہاں شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور میچز کو بڑی سکرین پہ دیکھ سکیں گے ۔ اس کے علاؤہ نیویارک برمنگھم جوہانسبرگ نئی دہلی اور امریکی ریاست ٹیکساس میں بھی بنائے گئے ہیں ۔