
سیکرٹری ٹورزم پنجاب راجہ جہانگیر کاممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی کے ہمراہ کوٹلی ستیاں کا دورہ۔ سیکرٹری ٹورزم پنجاب راجہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں قدرتی حسن سے مالا مال ہے یہاں پر سیاحت کے لیے کام کی ضرورت ہے جس کے لیے پنجاب حکومت کوشاں ہے پنجاب حکومت مری سے رش کے خاتمے کے لیے اور متبادل سیاحتی مقام کے طور مختلف منصوبوں پر کام کرنے کے لیے جامع پلان رکھتی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا سیکرٹری ٹورزم نے ایم پی اے بلال یامین ستی کے ہمراہ چیوڑہ ہل ٹاپ، چیوڑہ نرسری، درنوئیاں واٹر فال، دنوئی ریسٹ ہاوس، پنجاب پولیس ریسٹ ہاوس ودیگر سیاحتی مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔۔