
ممبئی ۔۔
روسی اداکار اوربھارتی فلم ہیرامنڈی میں اہم کردار ادا کرنے والے جیسن شاہ اور اداکارہ سوناکشی کےنامناسب سین کی شوٹنگ سے پہلے کیا ہوا ،اداکار نے دلچسپ کہانی خود ہی بتادی۔
ایک انٹرویومیں جیسن شاہ نے انکشاف کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے تین معاون انہیں سوناکشی سنہا کے ساتھ ایک سین شوٹ کرنے سے پہلے ایک طرف لے گئے۔ انہوں نے باور کرانے کی کوشش کی کہ وہ اور سوناکشی صرف سین شوٹ کررہے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔
جیسن نے کہا کہ وہ شاید سوچ رہے تھے،کہ میں فلم کی اداکارہ کو نامناسب طریقے سے چھونے جا رہا ہوں یا کچھ اور؟
جیسن نے یہ بھی کہا کہ وہ سوناکشی کے ساتھ شوٹنگ کے دوران نروس تھا کیونکہ انہوں نے اسے دبنگ میں انتہائی خوبصورت پایا۔