
اسلام آباد۔۔
بڑے عہدے پر براجمان ہونے کے باوجود صدر مملک آصف علی زرداری کی قانونی محاز پر مشکلات جاری ہیں ۔ جیالے قائد کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کردیا گیا ہے ۔
بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکتی۔
فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہٰذا استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔