
اسلام آباد۔۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شئیر کرنے پر دو ملزمان کو دھر لیا ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعےانتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان میں یاسر عرفات اور عرفان عباس شامل ہیں
ملزمان کو روات اور گوجرخان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عرفان عباس نے واٹس ایپ گروپس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے خلاف نفرت آمیز مواد شئیر کئے۔ملزمان کی جانب سے عوام میں خوف اور عدم تحفظ پیدا کرے کی منظم کوشش کی گئی
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف من گھڑت اور نفرت آمیز مواد شئیر کرنا قانون جرم ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں خوف اور عدم تحفظ پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائےگا۔