
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی تعیناتی کامقصد پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔۔
نائلہ کیانی نے 8,000 میٹر سے زائد کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ۔۔۔ نائلہ کیانی کو پاکستان میں 8,000 میٹر بلند پہاڑ چڑھنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔۔۔ کوہ پیما نانگا پربت، گاشربرم ،گاشربرم ، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو، اور چو اویو کی سربراہی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں،
نائلہ کیانی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں ،انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر کے طور پر مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ ہمارے ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے۔۔