
مظفرآباد،،،
گرفتار شاعر و صحافی احمد فرہاد کی فیملی پریس کلب پہنچ آئی۔ ان کی بیگم سیدہ عروج زینب نے پریس کانفرنس کی اور کہا پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔
ہم مظفرآباد صدر تھانے میں پہنچے ہیں تو ہمیں بتایا گیا ہیکہ وہ وہاں موجود نہیں ہے،ہمارے ساتھ پولیس تعاون نہیں کررہی۔ اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو انہیں تھانے میں ہونا چا ہیئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔