
مظفر آباد۔۔۔
آزاد کشمیر میں تخت نشینوں کو بدلنے یا بدلانے میں دیر نہیں لگتی ہے ۔ موجودہ مدت میں دو وزیراعظم گھر جاچکے ہیں اور تیسرے کو گھر بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
آزاد کشمیر کے سابق صدر اور رہنما پیپلزپارٹی سردار یعقوب نے کہا ہے کہ بہت جلد آزادکشمیر میں تبدیلی آئے گی ۔ پیپلزپارٹی قیادت کے حکم کا انتظار ہے ۔ جس دن صدر آصف زرداری نے حکم دیا اسی دن پیپلزپارٹی سے نئے وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی رخصتی کی باتیں ہو رہی ہیں تو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ایک بار پھر اپنے بگ باس کے سگنلز کا انتظار ہے سردار یعقوب صاحب کو یہ آس ہے کہ قسمت کی دیوی ان پر ایک بار پھر مہربان ہو جائے گی
یاد رہے حالیہ مظاہروں کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور ان کی کابینہ وہ رول ادا نہیں کرسکی جو اس کا حق ہے ۔ کئی حلقوں سے وزیراعظم پ عدم اعتمام کا اظہار کیا جارہا ہے ۔